چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستو نے بتایا کہ ان کا بیٹا جس کی عمر 30 سال ہے، وہ کینرا بینک ایٹہ کا سینئر منیجر ہے جس کا لوگوں سے ملنا جلنا رہتا ہے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایٹہ میں رہتا ہے ۔
چیف میڈیکل افسر کے بیٹے کی کورونا رپورٹ مثبت - کینرا بینک ایٹہ
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستو کے بیٹے کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
چیف میڈیکل افسر کے بیٹے کی کورونا رپورٹ مثبت
گزشتہ 12 جون کو انہیں بخار آیا تھا ۔جہاں پرتاپگڑھ بلاکر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو آج 14 جون کو موصول جانچ رپورٹ میں پازیٹیو پائی گئی ہے ۔وہیں گھر کے دیگر اراکین کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ۔