اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Executive Council Elections اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر - اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل انتخابات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے یونیورسٹی سپریم گورننگ باڈی ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کے انتخابات کے لئے شعبہ تاریخ کے پروفیسر پرویز کو چیف الیکشن آفیسر مقرر کردیا ہے۔

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر
اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر

By

Published : May 5, 2023, 5:57 PM IST

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر

علی گڑھ: گزشتہ تین برسوں سے عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ یونیورسٹی انتظامیہ سے کیمپس میں جمہوری نظام کی بحالی کے لئے پریس کانفرنس، جنرل باڈی میٹنگ، احتجاجی مارچ کے ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت کو خط بھی لکھ کر مطالبہ کر رہے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے 2018 سے ایگزیکٹو کونسل، اکیڈمک کونسل، ٹیچرس ایسوسی ایشن اور طلباء یونین کے انتخابات نہیں کروائے تھے جس کے لئے اساتذہ اور طلبہ گزشتہ تین سالوں سے مطالبہ کر رہے ہیں۔

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر

سابق وائس چانسلر طارق منصور نے اپنے تقریبا چھہ سال (2017- 2023) کی مدت میں طلباء اور اساتذہ کے مطالبات کے باوجود یونیورسٹی کیمپس میں جمہوری نظام کی بحالی کے لئے کسی بھی طرح کے انتخابات کو یقینی نہیں بنایا تھا۔ یونیورسٹی طلبہ نے طلباء یونین کے انتخابات کے لئے دھرنا بھی دیا تھا جس کو ایک ہفتے کے اندر ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے راتوں رات ہٹوا دیا تھا اور کچھ روز قبل ہی یونیورسٹی اساتذہ نے اسٹاف کلب سے ایک احتجاجی مارچ بھی نکالا تھا، جس کے بعد اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر گلریز نے ایگزیکٹو کونسل (EC) کے انتخابات کی تاریخ کا فی الحال اعلان تو نہیں کیا لیکن شعبہ تاریخ کے پروفیسر محمد پرویز کو چیف الیکشن آفیسر مقرر کردیا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جلد ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے ایگزیکٹو کونسل کی خالی نشستوں کو پُر کریں گا۔

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل (ای سی):ایگزیکٹو کونسل (ای سی) یونیورسٹی کی سپریم گورننگ باڈی ہے، جس میں کُل 28 اراکین ہوتے ہیں، جن کی مدت تین سال کی ہوتی ہے۔ ای سی کی میٹنگ کے لئے 15 اراکین کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔ موجودہ وقت میں 28 میں سے تقریبا دس نشستیں خالی ہیں۔ یونیورسٹی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ہی یونیورسٹی وائس چانسلر کے لئے پانچ ناموں کا پینل تیار کرتے ہیں، جن میں سے کسی ایک کو صدر جمہوریہ وائس چانسلر مقرر کرتے ہیں۔ انتخابات کے ذریعے دو اراکین کا انتخاب پروفیسرز/ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیٹیگری اور دو اسسٹنٹ پروفیسرز کیٹیگری سے کیا جائے گا۔

وہیں اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کی چیف الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں جون ماہ کے پہلے ہفتے میں انتخابات کروانے کی بات کہیں گئی تھی۔ ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے لئے چیف الیکشن آفیسر مقرر کئے جانے پر یونیورسٹی اساتذہ میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد باری نے بتایا کہ گزشہ دو سالوں سے انتخابات کے لئے یونیورسٹی اساتذہ کی جدوجہد چل رہی تھی جس کے بعد چیف الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جس سے یونیورسٹی اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد انتخابات بھی ہوں گے اور کیمپس میں جمہوری نظام بحال ہوگا جو یونیورسٹی کے حق میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Students Union Election اے ایم یو میں طلباء یونین کے انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مراد احمد خان نے چیف الیکشن آفیسر مقرر کئے جانے سے متعلق گزشتہ شب یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس کا خیر مقدم کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب تک جمہوری نظام کی بحالی کے لئے انتخابات کو یقینی نہیں بنایا جاتا کچھ کہنا بڑا مشکل ہے۔ اس لئے بھی ہے کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور چیف الیکشن آفیسر مقرر کئے گئے ہیں لیکن انتخابات کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details