ضلع علی گڑھ کے مرغ کاروباری ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں برڈ فلو نہ ہونے کے باوجود مرغ کی قیمتوں میں بھاری کمی ہے۔
مرغ کے ساتھ مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے بلکہ مرغ کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ضلع علی گڑھ میں برڈ فلو نہیں ہیں باوجود اس کے خرید و فروخت متاثر ہو رہی ہے۔
علی گڑھ شہر رسل گنج کے علاقے میں موجود مرغ و مچھلی کے بازار میں مرغ کاروباری محمد وحید کا کہنا ہے کہ ہر تین چار سال بعد اس طرح کی افواہ پھیلائی جاتی ہیں، جس سے ہم لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ ضلع علی گڑھ میں برڈ فلو نہیں ہے باوجود اس کے خرید فروخت متاثر ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔