اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chehlum Majlis in Kanpur کانپور کے کرنل گنج میں چہلم کے موقع پر مجلس منعقد - کانپور میں چہلم

کانپور کے امام بارگاہ حاضرہ بیگم ہادی میں انجمن مومن المومنین نے چہلم کے موقع پر ایک 'مجلس چہلم و یادگار کربلا' کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر عزاداران نے مصائب بیان کئے۔Chehallum Majlis in Kanpur

Chehallum Majlis in Kanpur
کانپور کے کرنل گنج میں چہلم کے موقع پر مجلس منعقد

By

Published : Sep 18, 2022, 8:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے کانپور میں چہلم کے موقع پر ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ کانپور کے کرنل گنج میں امام بارگاہ حاضرہ بیگم ہادی میں انجمن مومن المومنین نے اس مجلس کا اہتمام کیا، جس میں علمائے کرام نے واقعات کربلا بیان کیا و ا زاداران نے مصائب بیان کئے۔Chehallum Majlis in Kanpur

کانپور کے کرنل گنج میں چہلم کے موقع پر مجلس منعقد

انجمن مومن المومنین کی چہلم کی مجلس میں علمائے کرام نے امام حسین علیہ السلام کی اپنے اہل خاندان کے ساتھ کربلا میں ہوئی شہادت پر پورے سانحه کا بیان کیا۔ مولانا سید رضا امام زرگام، جن کا تعلق ملک فرانس سے ہے، انہوں نے تقریر میں کہا کہ انسان کی تخلیق کیوں ہوئی اور اس کا مقصد کیا ہے۔ اس پر انہوں نے خصوصی زور دیا۔

مولانا نے مومنین سے اپیل کی کہ اللہ تعالی نے تمہاری تخلیق صرف اور صرف عبادت کے لیے کیا ہے، جس پر ہماری توجہ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ انجمن مومن المومنین نے چہلم کی اس مجلس علمائے کرام کے خطاب کے ساتھ ساتھ نوحہ خوانی و عزاداری بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: چہلم کے موقع پر مخصوص عقیدت مندوں کے درمیان ہی مجلس منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details