ریاست اتر پردیش کے پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے مظفر نگر ضلع صدر کی رہائش گاہ پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے قومی جنرل سکریٹری چوہدری جگویر سنگھ گجر اور منڈل انچارج سہارنپور حاجی اسرار صدیقی بھی مذکورہ اجلاس میں شریک ہوے ۔
پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے قومی جنرل سکریٹری نےکہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری کو لے کر آج ہم مظفر نگر آئے ہیں ۔کل سہارنپور اور اس کے بعد شاملی کا دورہ کریں گے۔
پنچایتی صدر کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر انہوں نے کہا کہ حکمران اور ضلعی انتظامیہ کے دباؤ میں حزب اختلاف کے امیدواروں کو ڈرا دھمکا کر ووٹنگ کرائی گئی ہے۔