اردو

urdu

ETV Bharat / state

چودھری نریش ٹکیٹ نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی - urdu news

مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے ضلع پنچایت صدر کے انتخابات کو منصفانہ انداز میں کرانے کو لے کر ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی سے ملاقات کی۔

چودھری نریش ٹکیٹ نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی
چودھری نریش ٹکیٹ نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی

By

Published : Jul 1, 2021, 12:17 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے تین جولائی کو ریاست میں ہونے والے پنچایت صدر کے انتخاب کے پیش نظر گزشتہ روز ڈسٹرک مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور انتخاب کو منصفانہ انداز میں کرانے کا مطالبہ کیا۔


اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں تین جولائی کو ہونے والے ضلع پنچایت صدر کے انتخابات کو لے کر ریاست کی سیاست سرگرم ہے، آزاد سماج پارٹی اور بھارتی کسان یونین کے مشترکہ امیدوار ستیندر بالیان اور حکمراں جماعت کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جارہا ہے، لیکن انتخابات کو منصفانہ انداز میں کرانے کو لے کر طرح طرح کے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

ویڈیو
وہیں حزب اختلاف کی جانب سے حکمرا جماعت پر مسلسل الزام لگایا جا رہا ہے کہ حکمراں جماعت ضلع پنچایت ممبروں کے خلاف جعلی مقدمات درج کراکر انہیں ڈرانے دھمکانے کی کوسس کر رہی ہے۔بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع پنچایت صدر کے انتخاب کو منصفانہ انداز میں کرانے کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کی ضلع انتظامیہ کو بی جے پی کے ایجنٹ کی حیثیت سے کام نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

چودھری نریش ٹکیٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ بی جے پی کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ان کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے غازی پور بارڈر پر ہونے والے تنازعہ پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بارڈر پر جو بھی کچھ ہوا وہ غلط ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details