نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا میں راشٹریہ لوک دل کے قومی جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے شعبوں کی عظیم شخصیات کی طرح کسان رہنما چودھری چرن سنگھ کو بھی بھارت رتن سے نوازا جائے ۔Chaudhary Charan Singh Should Be Given Bharat Ratna Govt Wants To Suppress People's Voice
نوئیڈا میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے مسیحا کی یوم پیدائش پر 23 سے 30 دسمبر تک سالگرہ کا ہفتہ منایا جائے گا۔ اس میں چودھری مرحوم کے افکار اور آواز کو بلند کرتے ہوئے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاریگروں اور ان کی آواز کو دبا رہی ہے جبکہ بڑے صنعت کاروں کو بڑے درجے کی سہولیات دی جارہی ہیں۔ بیرون ممالک میں کام زیادہ ہے لیکن لوگ کم۔ جب کہ ہندوستان میں لوگ زیادہ ہییں کام کم ہے۔ اس لئے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔