اردو

urdu

By

Published : Nov 4, 2020, 12:14 PM IST

ETV Bharat / state

بریلی: چیریٹی میلے کا اہتمام

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں ضلع انتظامیہ نے مشن شکتی مہم کے تحت 'چیریٹی میلے' کا آغاز کیا ہے۔ اس میلے میں لوگ غریبوں کے لیے اپنی پرانی کتابیں، کھلونے، کپڑے، برتن اور الیکٹرانک اشیاء کا عطیہ کریں گے۔

بریلی میں چیریٹی میلہ کا انعقاد
بریلی میں چیریٹی میلہ کا انعقاد

اگر آپ کے پاس پرانی کتابیں، کپڑے، الیکٹرانک سامان، برتن یا کوئی دوسرا سامان ہے تو اسے کسی ردّی خریدار، کباڑی والے کو فروخت کر کے چند روپے حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ آپ ان سامان کو عطیہ کر کے نیک کام میں اپنی حصہ داری درج کروا سکتے۔ آپ اس سامان کو بریلی ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں عطیہ کر سکتے ہیں تاکہ آپ کے عطیہ کیے ہوئے لباس کسی غریب کے جسم کو ڈھک سکیں یا آپ کی عطا کردہ کتابیں ایک غریب بچّے کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔

بریلی میں ضلع انتظامیہ نے مشن شکتی مہم کے تحت ”چیریٹی میلہ“ جیسے اقدام کی شروعات کی ہے۔ غریبوں کے ساتھ خوشی بانٹنے کی اس مہم کا آغاز ڈی ایم کلکٹریٹ اور سی ڈی او نے وکاس بھون میں کیا ہے، یہ چیریٹی میلہ 10 نومبر تک چلے گا۔

بریلی میں چیریٹی میلہ کا انعقاد

اس میلے میں لوگ غریبوں کے لیے پرانی کتابیں، کھلونے، کپڑے، برتن اور اچھی حالت میں الیکٹرانک اشیاء وغیرہ دے سکیں گے۔ ڈی ایم نے لوگوں سے بڑے پیمانے پر چیریٹی میلے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچایا جائےگا۔ ضلع کلکٹریٹ، وکاس بھون کے علاوہ بریلی میونسپل کارپوریشن میں چیریٹی کلکشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس مہم میں بہت سے این جی او بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایسے این جی او بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں، جو گھر گھر جاکر لوگوں سے امدادی سامان حاصل کریں گے اور پھر اُسے ضرورت مندوں تک پہنچائیں گے۔

ڈی ایم نتیش کمار نے کہا ہے کہ دیوالی پر گھروں کی صاف صفائی کرنے کے دوران بہت ایسا سامان نکلتا ہے، جس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ لوگ اسے کباڑی کو بہت کم قیمت میں فروخت کر دیتے ہیں، لیکن یہ سامان کسی غریب کے لیے بہت کام آنے والا ہوتا ہے۔ ایسے سامان کو عطیہ کرنے لیے ہی یہ امدامی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ کپڑے، کتابیں، پرانے برتن، اسٹیشنری، کھلونے اور کارآمد الیکٹرانک اشیاء عطیہ کی جا سکتی ہیں۔ کچھ کتابوں کو گاؤں کی لائبریریز میں پہنچا دیا جائےگا۔

ڈی ایم نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ اس میلے میں سامان عطیہ کریں گے، اُنکا نام بھی یہاں کی فہرست میں درج کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details