ریاست اترپردیش کے اعظم گڑھ ہائی ٹییک جیل میں قید بدمعاش کے ویڈیو کال پر بات کرنے سے جیل میں افرا تفری کا ماحول ہے، جانکاری کے بعد جیل عہدیداروں نے سیل کی تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی فون برآمد نہیں ہو سکا، فی الحال معاملے کی جانچ لکھنؤ جیل کے ڈی آئی جی کر رہے ہیں ۔
ویڈیو کال سے جیل میں افراتری کا ماحول - No phone was recovered from the jail
اعظم گڑھ ہائی ٹیک جیل میں قید ایک بدمعاش کے ویڈیو کال بات کرنے سے جیل میں افرا تفری کا ماحول ہے۔
ذرائع کے مطابق میرٹھ کے بھوپندر نامی بدمعاش ایک قتل کے معاملے میں اعظم گڑھ جیل میں بند ہے، یہاں ہائی سیکیوریٹی کے باوجود بھی بدمعاش گزشتہ دنوں میرٹھ میں اپنے ایک دوست سے ویڈیو کال بات کر رہا تھا ، جس کی اطلاع سرویلانس کے ذریعے جیل عہدیداروں کی ملی ، اس کے بعد جیل افسران نے بدمعاش کے سیل پر چھاپہ مارا لیکن وہاں سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں ہو سکا ۔
اس تعلق سے آج جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بدمعاش قتل کے معاملے میں جیل میں قید ہے اس نے گزشتہ دنوں مظفر نگر کے ویویک نامی شخص سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی تھی، جس کی ان پٹ میرٹھ کے ایس ایس پی اجے سہنی کو ملا تھا، فی الحال اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔