اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوٹل میں آگ لگنے سے افراتفری - fire burn in saharanpur

سہارنپور کے ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دوسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی۔

ہوٹل میں آگ لگنے سے افراتفری
ہوٹل میں آگ لگنے سے افراتفری

By

Published : Jul 24, 2020, 9:13 PM IST

ریاست اتریردیش کے ضلع سہارنپور کے امبالا شاہراہ پر واقع ساگر رتنا ہوٹل میں آج اچانک آگ لگنے سے ہوٹل میں قیام کر رہے مسافروں اور سٹاف میں افراتفری مچ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

ہوٹل میں آگ لگنے سے افراتفری

اطلاع کے مطابق سہارنپور کے امبالا روڑ پر واقع ساگر رتنا ہوٹل اور ریسورٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوٹل کی دوسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لی، اچانک آگ لگنے سے ہوٹل میں قیام کر رہے مسافروں اور سٹاف میں بھی افراتفری مچ گئی۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو جب اس کی اطلاع دی گئی تو فوراً چار فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

سہارنپورکے ایک ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوٹل کی دوسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی، اور کچھ ہی دیر میں آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹنا گر نے بتایا کہ مذکورہ ہوٹل میں آگ لگنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بلایا گیا، اور انہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے، فی الحال ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، اس کی وضاحت جانچ کے بعد ہی ہوپائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details