اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں 1990 بیچ کے پی سی ایس افسر چندر بھوشن سنگھ نے آج ضلع مجسٹریٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے اپنا چارج لیتے ہی سرکاری منصوبے اور دیگر اسکیمز کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے افسران سے جانکاری حاصل کی اور انہیں کئی اہم ہدایات دئے۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ تحصیل دیوس کے ساتھ ہی اب ضلع مظفر نگر میں بلاک دیوس کا بھی آغاز کیا جائے گا، کوویڈ- 19 اب کم ہو گیا ہے، اس لیے تمام اسکیمز عوام تک بغیر رکاوٹ پہنچایا جائے تاکہ ضروتمندوں کو فائدہ حاصل ہوسکے۔ ڈی ایم نے کہا کہ اسکولز میں تعلیم کے نئے پروگرام کا انعقاد کیا جائے، تاکہ طلبا کو فائدہ حاصل ہوسکے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر اے ڈی ایم فنانس الوک کمار، سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ، سی ایم او ڈاکٹر مہاویر سنگھ فوجدار، کئی محکمہ کے افسران موجود تھے۔