موصول اطلاع کے مطابق چھایا (15)، نندنی(14)، چاندنی (07) اور سونالی (16) بدھ کے دن دو بجے گاوں کے باہر باغیچے میں آم کھانے گئی تھیں۔ اس دوران تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے لگی۔
بارش ہوتا دیکھ چاروں دو شیزائیں باغی کے نزدیک ایک جھونپڑی میں چھپ گئیں۔ اسی درمیان تیز گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گری اور اس کی زد میں آنے سے چھایا اور سونالی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ نندنی اور چاندی بری طرح سے جھلس گئیں۔