دراصل صدر کوتوالی علاقے کے ہنوتی گاؤں کے قریب ڈاؤن لائن پر ڈی ڈی یو جنکشن سے چندولی کی طرف مال گاڑی گزر رہی تھی۔ اس درمیان پول نمبر 660/24 - 660/30 کے بیچ کچھ لوگ مال گاڑی کے ٹریک پر آ گئے۔
وہیں مال گاڑی کے ڈرائیور نے فوری طور پر کنٹرول روم کو آگاہ کیا۔
چندولی: ٹرین سے کٹ کر چار افراد ہلاک کنٹرول روم کی اطلاع پر پولیس جی آر پی، آر پی ایف کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ یہاں چار افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک شدگان کی صورتحال کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ سب کا تعلق ایک ہی کنبے سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 40 سالہ مرد، ایک 38 سالہ خاتون، ایک خاتون جس کی عمر 18 سال ہے اور ایک 12 سالہ بچہ ہے۔
پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ان کی پہچان نہیں ہوسکی۔ پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر پیشگی کارروائی میں مصروف ہے۔ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کون ہیں اور وہ یہاں کیسے پہنچے؟