چنپت رائے ادھو ٹھاکرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ادھو ٹھاکرے کو ایودھیا آنے سے رو سکے۔
'کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ ادھو کو ایودھیا آنے سے روک سکے' - کارسیوک پورم کمپلیکس
ایودھیا رام مندر تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چنپت رائے نے مہاراشٹر میں جاری مختلف تنازع کے تعلق سے ایک متنازع بیان دیا ہے۔
!['کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ ادھو کو ایودھیا آنے سے روک سکے' ایودھیا رام مندر تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چنپت رائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8791597-thumbnail-3x2-dhna.jpg)
کارسیوک پورم کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چنپت رائے نے کہا کہ راجستھان میں ایک گیت ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ 'کسی کی ماں نے اتنا زیرا کھایا جو گنگا کا پانی رو سکے' اسی طرح ایودھیا میں کسی کی ماں نے اتنا زیرا نہیں کھایا ہے جو ادھو ٹھاکرے کو ایودھیا آنے سے روسکے، انہوں نے کہا کہ یہ سب بیکار کی باتیں ہیں، خواہ مخواہ تنازع کھڑا کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ملک بھر میں سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے، ایک طرف جہاں اداکارہ ریا چکرورتی پر کارروائی کی جارہی ہے تو دوسری جانب سشانت کی حمایت میں بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی حمایت اور مخالفت پر بھی بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری کا یہ بیان حیران کر دینے والا ہے۔