سینکڑوں فوجی جوان چنپل کی گھاٹی کے کنارے جنگل میں ٹریننگ کرنے کے علاوہ تین ہیلی کاپٹروں کی گڑگڑاہٹ اس کی اہم وجہ مانی جارہی ہے۔ سہسو کے تھانہ انچارج جتیندر کمار شرما کے مطابق فوج کے افسران کا جو بھی مومنٹ چنبل ندی کے کنارے تھا وہ بے حد خفیہ تھا۔ جمعہ کی دوپہر فوج کے جوانوں کی چنبل ندی کے کنارے آمدو رفت دیکھی گئی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید فوج کے جونواں کی جنگل میں ٹریننگ ہورہی ہوگی۔
اس ضمن میں فوج کی جانب سے کسی بھی قسم کی جانکاری مقامی پولیس کو نہیں دی گئی ۔ مقامی لوگوں نے ہیلی کاپٹروں کے چنبل ندی کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھے جانے کی بات کہی ہے۔ لیکن ان کا مقصد کیا تھا یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ چنبل ندی کنارتے اترے تین ہیلی کاپٹرعلاقے میں موضوع گفتگو ہیں۔