اردو

urdu

By

Published : Sep 7, 2021, 10:43 PM IST

ETV Bharat / state

لکھنؤ: آمد ورفت نظام کی خلاف ورزی کی پاداش میں 442 افراد کا چالان

لکھنؤ میں ٹرانسپورٹ پولیس نے قوانین کی اندیکھی کرنے والے 442 افراد کا منگل کو ای۔ چالان کیا۔

آمد ورفت نظام کی خلاف ورزی کے پاداش میں 442 افراد کاچالان
آمد ورفت نظام کی خلاف ورزی کے پاداش میں 442 افراد کاچالان

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹرانسپورٹ پولیس نے قوانین کی اندیکھی کرنے والے 442 افراد کا منگل کو ای۔ چالان کیا۔

پولیس ترجمان نے آج شام کو بتایا کہ آمدورفت پولیس کی جانب سے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سوار، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔

اس دوران ٹیموں نے دو پہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 145، تین سواری بٹھانے والے 20، مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے 26 اور نوپارکنگ میں 92 افراد کا چالان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:جونپور: آٹھ موٹر سائیکل کے ساتھ تین ملزم گرفتار

چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 35 افراد کا چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر معاملوں میں 55سے زیادہ افراد کا چالان کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر تین لاکھ 24 ہزار روپے وصول کئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details