پولیس ترجمان نے اتوار کی شام یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) نوین ارورا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک کی ہدایت پر لکھنؤ شہر کی ٹریفک نظام بہتر کرنے کے لیے مختلف چوراہوں اور تیراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمیٹ، تین سواری، بغیر نمبر والی گاڑی وغیرہ کے سلسلے میں چیکنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے سب سے زیادہ دو پہیہ گاڑی پر ہیلمیٹ نہ لگانے والے 985، تین سواری بٹھانے پر 22 افراد کا، نو۔پارکنگ میں کیے گئے چالان 163 اورغلط سمت میں چلنے والے 67 افراد کے علاوہ چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 90 افراد کا جبکہ اوور اسپیڈ میں ایک چالان کیا گیا۔