اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: بھارتی کسان یونین کے ہائی وے جام کی تیاریوں کو لیکر خاکہ تیار - اردو نیوز اترپردیش

زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کے ہائی وے جام کرنے کے اعلان کے بعد کسان تحریک سے منسلک مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے کارکنان نے روڈ جام کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج کسان یونین اور راشٹریہ لوک دل کے کارکنان نے کسان تحریک سے منسلک لوگوں سے ملاقات کر کے کسان تحریک کو کامیاب بنانے کی بات کہی ہے۔

chakka jam preparation by farmer leaders on february 6 in meerut
بھارتی کسان یونین کے ہائی وے جام کی تیاریوں کو لیکر خاکہ تیار

By

Published : Feb 5, 2021, 6:35 PM IST

زرعی قوانین اور مرکزی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج اور شدید ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اسی ضمن میں اب بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے پورے ملک میں ہائی وے جام کرنے کے اعلان کے بعد اس کی تیاریوں کو بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

میرٹھ میں کل لگائے جانے والے جام کو شہر میں قریب 09 پوائنٹ تیار کئے گئے ہیں، انہیں جگہوں پر جام کی کارروائی کو انجام دیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں آج کسان لیڈران سے بات کی گئی۔

سبھی کا کہنا تھا کہ کل کے جام کو امن کے ساتھ شہر ہائی وے جام کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر کسانوں کا ملک گیر چکا جام کل

زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک اب حکومت کے لیے مشکل حالات پیدا کر رہی ہے، اب کل کے ہونے والے جام سے کتنا اثر سرکار پر پڑتا ہے، یہ بھی دیکھنے والی بات ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details