لکھنو: مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق صدر حاجی عرفات شیخ نے ندوی کی لائبریری سمیت متعدد عمارتوں کو دورہ کیا۔ اس موقعے سے ای ٹی وی بھارت سے انہوں نے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ندوی ایک علم کا خزانہ ہے اور اس خزانے سے ہم کچھ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ندوہ سے پورے ملک کے طلبہ علم حاصل کرنے آتے ہیں۔ میری بڑی خواہش تھی کہ جب بھی لکھنؤ آؤں گا تو ندوہ کا دورہ ضرور کروں گا۔ اسی کے پیش نظر ندوہ میں آیا ہوں اور یہاں کے علماء سے دعائیں لیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یو سی سی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ میری کوشش ہے کہ حکومت وہی کرے جو قوم اور ملک کے مفاد میں ہو۔ مہاراشٹر کی سیاست میں ہوئی تبدیلیوں پر انہوں نے کہا کہ سیاست ایک ایسا خیمہ ہے جہاں تبدیلی کے امکانات ہر وقت رہتے ہیں۔