اردو زبان کے زیرنگرانی چلنے والے ایک سالہ سمسٹر اردو ڈپلومہ کورس کے 2020 بیچ کے کامیاب طلباء و طلبات میں اسناد تقسیم کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کی صدارت بانی لائبریری نے کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن کے بعد نعت رسول پیش کی۔
اس موقع پر معززین نے اردو زبان و ادب کے فروغ اور اس کی اشاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو ایک مستقل تہذیب ہے، جو انسان کی زندگی کو خوبصورتی بناتی ہے۔
کامیاب طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئی اردو آپسی پیار محبت کو پروان چڑھاتی ہے، خلوص اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اردو کی ترقی اور اس کی ترویح میں دینی اداروں کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اردو زبان میں علوم اسلامیہ کا بڑا حصہ محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں:
ایک سالہ اردو ڈپلومہ کورس بیج کے 2020 کے سبھی 44 شرکاء طلباء و طالبات کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اردو تدریس سے وابستہ معلم و معلمات کو بھی ان کی اردو خدمات کے اعتراف میں اردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اردو ڈپلومہ کورس قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔