اردو

urdu

ETV Bharat / state

Certificate Distribution at AMU اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سلائی سینٹر میں تقسیمِ اسناد تقریب - لکھنؤ خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کے صدرپروفیسر شکیل قدوائی نے کہا کہ یہ دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اموبا کی زیر نگرانی چل رہا یہ سینٹر کامیابی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے۔ انہوں نے اس موقعے پر علیگ برادری کے ان افراد کا شکریہ ادا کیا جو دامے درمے قدمے سخنے اس سینٹر کی مدد میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ اس طرح کی بے لوث خدمات کی وجہ سے ہی اس سلائی سینٹر کا سفر رواں دواں ہے۔

تقسیمِ اسناد تقریب منعقد
تقسیمِ اسناد تقریب منعقد

By

Published : May 29, 2023, 2:43 PM IST

Updated : May 29, 2023, 2:59 PM IST

لکھنؤ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کے زیر انتظام مفت سلائی تربیتی مرکز پر تقریب تقسیم اسناد عمل میں آئی جس کی صدارت سینئر علیگ انوارالحئ لاری نے کی ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سلائی سینٹر کی کوآرڈینیٹر تبسم قدوائی، سابق پرنسپل تعلیم گاہ نسواں انٹر کالج نے اپنے استقبالیہ خطاب میں سلائی سینٹر کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ کی جانب سے سال 1994 میں اس سینٹر کا قیام عمل میں آیا تھا ، تب سے آج تک سیکڑوں خواتین اور طالبات اس سے خود کفیل ہوچکی ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کہ یہ سینٹر معاشی طور پر کمزور طبقات کی خواتین کی بہبود کے لئے قائم کیا تھا تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوکر خود کو معاشی طور پر مستحکم کر سکیں ۔ اس موقع پر ریمنڈ ٹیلرنگ سینٹر کے ذمہ دار آشیش تیواری نے کہا کہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی علی گنج واقع ریمنڈ سلائی سینٹر بیروزگاروں کو روزگار کا ہنر فراہم کرکے سماج کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے گورنمنٹ آف انڈیا کے اِسکِل ڈیولپمنٹ پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام سلائی سینٹر سے فارغ خواتین و طالبات ریمنڈ سلائی مرکز میں داخلہ لیکر محض چار ماہ کے کورس کے ذریعے سلائی میں اپنے ہنر کو مزید بہتر بناسکتی ہیں نیز وہاں سے حاصل شدہ تربیت کے بعد ملازمت کی بھی پوری گارنٹی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریمنڈ سلائی مرکز کی سبھی خدمات بالکل مفت ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد طارق صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور ایکسیلنس کا دور ہے اور اس دور میں بہتر سے بہتر کرنے والا ہی کامیاب ہوگا ۔ انہوں نے موقع پر موجود خواتین سے اپیل کی کہ انہوں نے جو بھی فن حاصل کیا ہے اس میں مزید بہتری کے مواقع کا فائدہ اٹھائیں ۔

اس موقعے پر سینٹر سے اس سال فارغ 62 خواتین کو سلائی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے ۔ سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پانچ ٹرینیز نغمہ بیگم ، روحی بانو ، خوشنما پروین ، پوجا یادو اور اَنَم فردوس کو سینئر علیگ طارق غوری (سابق آئی آر ایس), آفتاب احمد خاں (سابق آئی جی سی آر پی ایف)، انجنئیر محمد مطلوب خاں ، انجنئیر عظمت آصف اور معین الدین کی طرف سے تحفہ میں سلائی مشین دی گئیں۔
ایرا یونیورسٹی کے ڈین اور سینئر علیگ پروفیسر ریاض مہدی اور بیگم مہدی نے عطیہ کے طور پر سلائی سینٹر کو فیشن میکر مشین پیش کی۔ تقریب تقسیم اسناد کے بعد سلائی سینٹر میں تیار ملبوسات و دیگر اشیاء کی نمائش و سیل بھی ہوئی۔ پروگرام کی نظامت ایسوسی ایشن کے سکریٹری سید محمد شعیب نے کی اور کہا کہ اموبا ان خواتین کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے تیار ہے جو سلائی و کڑھائی میں اپنے کیریئر کی متلاشی ہیں ۔

مزید پڑھیں:Tablets Distributes In AMU اے ایم یو میں ’سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم‘ کے تحت ٹیبلیٹ تقسیم
اظہار تشکر سلائی سینٹر کی انسٹرکٹر سائرہ ہاشمی نے ادا کیا۔ اس موقع پر موجود افراد میں ایسوسی ایشن کے خازن انور حبیب علوی ، طارق فیاض ، ڈاکٹر ضیاء افروز رضوی ،ابو امامہ ، فرح دیبا ، فرزانہ پروین ، عمرانہ عظمت ، فرزانہ ناہید ، فرح سروش ، عذرا یاسمین ، شاہین انصاری ، سحر بانو ، نثار فاطمہ ، نگار شکیل , سریش پٹیل اور عزہ سید وغیرہ شامل تھے ۔

Last Updated : May 29, 2023, 2:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details