اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٖ Program at St. Paul's School Rampur: رامپور سینٹ پال اسکول میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

رامپور میں واقع سینٹ پالس سینئر سیکنڈری اسکول میں آج ایک پروگرام لا انعقاد Holding a program at St. Paul's School, Rampur کیا گیا جس میں تعلیمی سال 2019-20 اور2020-21 میں بہترین کارکردگی کے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

رامپور سینٹ پال اسکول میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد
رامپور سینٹ پال اسکول میں تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

By

Published : Feb 26, 2022, 6:30 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع سینٹ پالس سینئر سیکنڈری اسکول میں تقسیم اسناد و انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران تعلیمی سال 2019-20 اور 2020-21 میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مہمان خصوصی ڈاکٹر مشرف علی صدیقی ڈین فیکلٹی آف سائنس محمد علی جوہر یونیورسٹی کے ہاتھوں انعامات و اسناد دی کی گئی۔

اس موقع پر باحجاب مسلم طالبات نے بھی اپنی بہترین کارکردگی کے لیے انعامات حاصل کرکے یہ ثابت کردیا کہ حجاب ان کی تعلیم اور ترقی میں رکاوٹ نہیں ہے۔

ویڈیو
اس تقریب کی خاص پیش کش ایک ویڈیو پرزینٹیشن تھی جس میں توانائی کے طور پر شمسی توانائی کا استعمال ہم روزمرہ کی زندگی میں کس طرح کر سکتے ہیں۔ جسے اسکول کی طالبہ اوجسوتا اور منزہ نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:


آخر میں سینٹ پالس اسکول کے پرنسپل منوج پاٹھک نے تقریب میں شرکت کے لیے آئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً دو برس بعد اس قسم کا کوئی پروگرام منعقد ہو سکا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details