حالانکہ یہ بات اب تک واضح نہیں کی گئی ہے کہ اکھلیش یادو کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جائے گی یا نہیں؟ یا پھر کس طرح کی سکیورٹی انہیں فراہم کی جائے گی؟
فی الحال سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما ملائم سنگھ یادو کی زیڈ پلس سکیورٹی برقرار ہے۔
واضح رہے کہ انہیں سنہ 2012 میں وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ اب تک دو درجن وی آئی پیز کی زیڈ پلس سکیورٹی کو واپس لے لیا گیا ہے یا تو ان کی سکیورٹی کو کم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بابت حکومت کی جانب سے جلد ہی نوٹس بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اعلی سطح کی سکیورٹی فی الحال 13 بڑے سیاست دانوں کو فراہم کی گئی ہیں ان میں راجناتھ سنگھ، مایا وتی، یوگی آدتیہ ناتھ، سرب نندا سونوال، چندرا بابو نائیڈو اور فاروق ابدللہ جیسے سیاسی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔