اردو

urdu

ETV Bharat / state

' چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں مرکز تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے' - چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع

مایاوتی نے چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع کو ملک کی خودمختاری کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

' چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں مرکز تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے'
' چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں مرکز تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لے'

By

Published : Jun 9, 2020, 10:14 PM IST

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اس مسئلے پر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو سیاست سے باز رہنے اور مرکزی حکومت کو سبھی پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کا مشورہ دیا ہے۔

مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یہ بڑی بد قسمتی کی بات ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے جب ملک کی عوام متعدد مشکلات کا سامنا ہے ایسے وقت میں بھی خاص کر بی جے پی اور کانگریس اس کے پس پردہ سطحی سیاست کرر ہی ہیں اور اب چین کے ساتھ سرحدی تنازع کے ضمن میں بھی ان میں آپسی الزامات کا سلسلہ جاری ہے جو ملکی مفاد میں قطعی مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'چین کے ساتھ ہی دوسرے پڑوسی نیپال کے ساتھ بھی سرحدی تنازع اب کافی سنگین شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ ایسے میں ملک کی سبھی سیاسی پارٹیوں کو سطحی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملکی مفا د میں سوچناچاہئے۔ ساتھ ہی ایسے معاملوں میں اگر مرکزی حکومت سب کو اعتماد میں لیتے ہوئے آگے بڑھے تو یہ بہتر ہوگا۔

بی ایس پی سربراہ نے اترپردیش حکومت پر غریب، دلت سماج کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا'ملک میں کورونا وبا کے اس کافی مشکل گھڑی میں بھی ویسے تو پورے سماج کے کروڑوں غریب، مزدور اور دیگر محنت کش لوگ سرکار اندیکھی اور ہرسانی جھیل رہے ہیں۔ ایسے وقت میں بھی یوپی میں دلتوں کا آئے دن ہورہا قتل اور ان کی ہراسانی کافی تکلیف دہ اور سنگین ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا'ابھی حال ہی میں امروہہ کے ڈوم کھیڑا و اب بجنور کے لاڈنپور گاؤں میں شرپسند عناصر کی جانب سے دلت کا کیا گیا قتل، کافی تکلیف دہ ہے۔ یوپی حکومت ان معاملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متاثرہ کنبے کی پوری مدد کرے اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details