اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگرہ-کانپور میٹرو ریل منصوبوں کو منظوری

وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ میٹنگ کے بعد آگرہ-کانپور ریل منصوبوں کا منظوری مل گئی ہے۔

آگرہ

By

Published : Mar 1, 2019, 6:05 AM IST

اس میٹرو ریل کے ذریعہ جہاں ٹریفک کنٹرول میں مدد ملے گی وہیں سیاحتی مقامات تک پہنچنے میں بھی آسانی ہوگی۔

آگررہ ریل منصوبے کے تحت شہر کے تمام حصوں کو جوڑا جائے گا۔ اس کے تاج محل، آگرہ کا قعلہ، سکندرا، آئی ایس بی ٹی، راجا کی منڈی، ریلوے اسٹیشن ، میڈیکل کالج، آگرہ کینٹ، کلٹریٹ ، سنجے پیلیس وغیرہ آپس میں جڑیں گے۔

اس کی تعمیر میں 8379.62 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے اور شہر کی 20 لاکھ سے زائد آبادی اس کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

وہیں کانپور میٹرو ریل کی تعمیر پر 11076.48 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے اور 40 لاکھ سے زائد لوگ اس سے فائدہ اٹھا پائیں گے۔

واضح رہے کہ یہاں بننے والی میٹرو ریل آئی جے ٹی کانپور، نوبستہ ، بس اسٹیشن، آئی آئی ٹی کانپور، سی ایس جے ایم یونیورسٹی، جی ایس وائی ایم میڈیکل کالج، جھکرکاٹی بس اسٹیشن، کانپور سینٹرل ریلوے اسٹیشن وغیرہ آپس میں جوڑے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details