مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بگراہ میں واقعی درگاہ باب الحوائج کے آخری دن اتوار کو لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند زیارت کے لیے پہنچے۔ اتوار کی صبح سے شام تک عقیدت مند آتے جاتے رہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے درگاہ پہنچنے پر انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
ذیشان علی نے بتایا کہ آج کے مہمان مرکزی وزیر سنجیو بالیان اور بلاک چیف گورو پوار اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ وہاں پہنچے تو درگاہ کمیٹی نے ان کا خیرمقدم کیا اور مرکزی وزیر کو اعزاز بھی دیا۔
مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے کہا کہ تمام طبقات کو ایک ساتھ ملکر چلنا چاہئے۔ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہئے تاکہ بھائی چارہ قائم رہے۔امام علی کی لکھی ہوئی کتاب نہج البلاغہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا یعسوب عباس (سپیکر شیعہ پرسنل لا بورڈ) نے کہا کہ نہج البلاغہ میں لکھی گئی کلمات کو اپنی زندگیوں میں اتارنے کی ضرورت ہے۔