اردو

urdu

ETV Bharat / state

Central Minister Giriraj Singh مظفرنگر کا نام اب اچھا نہیں لگتا، گری راج سنگھ

مظفّرنگر میں جانوروں کی دو روزہ نمائش اور زرعی میلے کی اختتامی تقریب کے موقعے پر دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر گری راج سنگھ نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 برس ہو چکے ہیں، اب مظفرنگرکا نام اچھا نہیں لگتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مغلوں کے نشانی کو بدلنے کی بھی بات کہی۔

مظفرنگر کا نام  اب اچھا نہیں لگتا:وزیر گیری راج سنگھ
مظفرنگر کا نام اب اچھا نہیں لگتا:وزیر گیری راج سنگھ

By

Published : Apr 8, 2023, 11:48 AM IST

مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا مظفر نگر نام پر اعتراض

مظفّر نگر:ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں دو روزہ جانوروں کی نمائش اور زرعی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ضلع مظفرنگر کے نام بدلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 برس ہو چکے ہیں۔ کیا اب بھی مغلوں کی نشانی برقرار رہے گی۔ اسے بدلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اسٹیج سے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع (مظفرنگر) کے نام کو 75 سال ہوچکے ہیں۔ یہ ضلع کسانوں کی راجدھانی ہے، لیکن اس ضلع کا نام مظفّر نگر اچھا نہیں لگتا۔ یہ کسانوں کے لئے چیلنج بن سکتا ہے۔ اس ضلع سے مغلوں کی نشانی مٹائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Sadhvi Prachi Controversial Statement آل انڈیا مسلم جماعت نے سادھوی پراچی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75 برس ہو چکے ہیں۔ کیا اب مغلوں کی نشانی برقرار رہے گی۔ اسے بدلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ نریندر مودی کی حکومت کو اس ضمن میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی کی حکومت عام لوگوں کی خواہش پر کام کرتی ہے۔ عام لوگ اس کا مطالبہ کریں گے تو حکومت اس پر غور کر سکتی ہے۔ اس سے قبل مظفرنگر ضلع میں جانوروں کی دو روزہ نمائش اور زرعی میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میلے میں 180 نمائشی اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں سے 28 مشینری اور آلات سے، 35 زرعی اسٹارٹ اپس سے، وزارت زراعت سے 17، محکمہ حیوانات اور ڈیری سے 40، ماہی گیری کے شعبے سے 15 اور 45 کا تعلق ICAR، SAU، کامن سروس سینٹر اور ویٹرنری سے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details