اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کو جل مشن کے لئے 2400 کروڑ روپے ملے - गांवों में पेयजल

مرکزی حکومت نے ملک کے ہرگھر کو نل سے پانی پہنچانے کے پروگرام کے تحت اترپردیش میں جل مشن یوجنا کے لئے 2400 کروڑروپے جاری کئے ہیں۔

central government release 2400 crore of uttar pradesh for jal jeevan mission
اترپردیش کو جل مشن کے لئے 2400 کروڑ روپے ملے

By

Published : Aug 6, 2021, 9:57 PM IST

جل شکتی کے وزیر گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا 2024 تک ملک کے ہرگھر تک نل سے صاف پانی پہنچانے کاخواب ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت اس کام کے لئے کسی بھی طرح کی کمی کودورکرنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں اترپردیش میں اس اسکیم کے نفاذ کے لئے مرکزی حکومت نے 2019 میں 1206 کروڑروپے کا التزام کیا تھا اسکیم کا کام کسی طرح سے بندنہ ہو، اس لئے بعد میں اس رقم کو 21-2020 کے لئے بڑھاکر 2571 کروڑ روپے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

'کرشنا آبی تنازعےکا مصالحت کے ذریعہ حل نکالیں'

اترپردیش میں 97 ہزار سے زیادہ گاوں میں 2.63 کروڑ دیہی خاندان ہیں جن میں سے 16 فیصد سے زیادہ یعنی 32 لاکھ گرامینوں کویہ سہولت دستیاب کرائی جاچکی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details