اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے: مایاوتی - Bahujan Samaj Party supremo Mayawati

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو تینوں زرعی قوانین لینے چاہئے۔

مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے: مایاوتی
مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے: مایاوتی

By

Published : Nov 7, 2021, 2:55 PM IST

لکھنئو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لئے نامکمل راحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'دیوالی کا صحیح تحفہ عوام کو اس وقت ملتا اگر مرکزی حکومت کسانوں کو تحریک کے لئے مجبور کر رہے تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیتی۔

مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے: مایاوتی

مایاوتی نے اتوار کو ٹویٹ کرکے کہا، "بی جے پی کا یہ کہنا ہے کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ وغیرہ کو لوگ جملہ نہ مان کر اس پر کیسے یقین کریں، جب ملک کے کسان تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے تعلق سے طویل عرصے سے تحریک چلارہے ہیں اور ناراض بھی ہیں۔

مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے: مایاوتی

مزید پڑھیں:نواب ملک کی بیٹی کا جذباتی خط

انہوں نے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'دیوالی کے بعد ہی صحیح، حکومت کو ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا، ’’مرکزی حکومت نے تین سال میں پہلی بار ایکسائز ٹیکس میں کمی کرکے لوگوں کواس بار دیوالی پر کچھ راحت کا تحفہ دیا ہے۔ اسی طرح دیوالی کے بعد ہی صحیح اگر تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لے کر مرکزی حکومت ملک کے کسانوں کو بھی دیوالی کا تحفہ دیتی ہے تو یہ بہتر ہوگا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details