اردو

urdu

ETV Bharat / state

خبر کا اثر: قبرستان آلودہ پانی سے صاف

ای ٹی وی بھارت نے قبرستان میں آلودگی سے متعلق ایک خبر شائع کی جس کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کیا گیا اور آج اس پورے علاقے میں خشکی ہے ۔

خبر کا اثر: قبرستان آلودہ پانی سے صاف
خبر کا اثر: قبرستان آلودہ پانی سے صاف

By

Published : Dec 2, 2020, 9:00 PM IST

ریاست اترپردیش میں بنارس کے جلالی پورہ علاقے کے سریاں قبرستان میں کئی ماہ سے گٹر کا پانی بھرا ہوا تھا جو تالاب کی شکل میں تبدیل ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے علاقائی لوگوں کو میت کو دفن کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کی شکایت پر ای ٹی وی بھارت نے قبرستان میں آلودگی سے متعلق ایک خبر شائع کی جس کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کیا گیا اور اس پورے علاقے میں خشکی ہے ۔

ویڈیو

جلالی پورہ کے کونسلر حاجی اوقاص انصاری و دیگر علاقائی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خبر کی وجہ سے اعلی افسران نے توجہ دی اور بنارس میونسپل کارپوریشن نے علاقے سے گندہ پانی صاف کرانے کا اہتمام کیا اور اب علاقائی عوام نہ صرف راحت کی سانس لے رہے ہیں بلکہ اپنے کاروبار سے بھی وابستہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنارس کے سریاں علاقے کی قبرستان میں تقریباً دو کلومیٹر رقبے کی عوام اپنی میتوں کے تدفین کرتی ہے لیکن قبرستان میں گٹر کی آلودہ پانی بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے علاقائی لوگ دوسرے علاقے کے قبرستان میں میتوں کا تدفین کرنے پر مجبور تھے.

اس قبرستان کی خاص بات یہ ہے کہ شیعہ اور سنی مکتبہ فکر کے لوگ اپنی میتوں کو دفن کرتے ہیں لیکن گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے دو گز زمین ملنا مشکل ہورہا تھا۔

علاقائی لوگوں کا کہنا ہے میتوں کو دفن کرنے پر ایک ہزار روپے کا معاوضہ بھی دینا پڑتا ہے اب اگر کسی غریب گھر میں انتقال ہو جائے تو وہ اپنی میتوں کو دفن کرنے کہاں لے جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details