ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں بدمعاش کس طرح بےخوف ہوگئے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شام کے وقت جب نامعلوم بدمعاشوں نے سیمنٹ کے تاجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جب تاجر اپنے گاؤں لوٹ رہا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، ہلاک ہوا شخص مظفر نگر کے تھانہ پھوگانا کے ماتحت گاؤں جوگیا کھیڈا کا رہائشی ہے، رافع شام کے وقت پارسولی میں سیمنٹ کی دکان کرتا تھا ، رافع اپنے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جوگیا کھیڈہ واپس آرہا تھا کہ رافع گاؤں کے قریب پہنچا تو اس کے بعد کچھ نامعلوم کار سوار بدمعاشوں نے گولی مارکر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔