اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 اے ایم یو میں ”میری ماٹی میرا دیش“ مہم کے تحت تقریبات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) آزادی کا امرت مہوتسو اور ہندوستان میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ”میری ماٹی میرا دیش“ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ شریک ہے اور’جن بھاگیداری‘ کے عنوان سے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

میری ماٹی میرا دیش
میری ماٹی میرا دیش

By

Published : Aug 13, 2023, 5:21 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوشل ورک شعبہ نے اساتذہ اور طلباء دونوں کے لیے ایک حلف برداری تقریب کا اہتمام کیا۔ صدر شعبہ پروفیسر نسیم احمد خاں نے ’پنچ پران حلف‘ کا افتتاح کیا، جس میں شرکاء نے اس مہم کے مقصد کا احساس کرنے کے ساتھ ہی شہید حریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی کڑی میں شعبہ اردو نے ”میری ماٹی میرا دیش“ کے بینر تلے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اساتذہ، طلباء اور ریسرچ اسکالرز نے متحد ہوکر 2047 تک ہندوستان کو خود کفیل بنانے، نوآبادیاتی فکر کے آثار کو مٹانے، اپنے شاندار ورثے کا جشن منانے، اتحاد کو تقویت دینے، اپنی سرزمین کے محافظوں کی تعظیم کرنے اور ایک شہری کے طور پر فرائض کو تندہی سے انجام دینے کا عہد کیا۔

صدر شعبہ پروفیسر محمد قمر الہدیٰ فریدی نے اپنے خطاب میں جدوجہد آزادی سے متعلق ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارشد حسین نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر 11 سے 17 اگست تک ہفت روزہ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر یہ پہل 30 اگست کو اختتام پذیر ہوگی، جب ہندوستان کے وزیر اعظم کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں ایک ’امرت واٹیکا‘ قائم کرنے کے لیے ملک کے مختلف گوشوں سے جمع کی گئی مٹی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیری کمہار نے سرکاری دفاتر کیلئے مٹی کے لیمپوں کا آرڈر پورا کیا

انھوں نے مزید بتایا کہ جشن آزادی کی کڑی میں اے ایم یو میں 14 اگست 2023 کو سینٹینری گیٹ سے باب سید تک ’پربھات پھیری‘ نکالی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 77 ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر میری ماٹی میرا دیش مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت مختلف پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details