میرٹھ میں میلادالنبی ﷺ کے موقع پر گھروں میں ہی جلسے منعقد کر حضرت محمد ﷺ کی انسانیت پر مبنی تعلیمات کو بیان کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
جشن میلادالنبی ﷺ کے جلوس اور تقاریب پر پابندی کے سبب لوگو ں نے گھروں میں ہی مخصوص لوگوں کے درمیان جلسے منعقد کیے۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے سبب سبھی طرح کے جلوس پر پابندی سے عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے گھروں پر منعقد کیے جا رہے جلسوں میں کورونا وبا کے خاتمے کی بھی دعائیں کی گئیں۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا اور حضرت محمد ﷺ کی سیرت و کردار کو بیان کیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے حکومت کی گائیڈ لائن کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں کسی قسم کے جلوس نکلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوگوں نے گھروں میں ہی میلاد اور نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گھر کی خواتین اور لڑکیوں نے نعتیہ مشاعرہ اور میلاد منایا۔
اس موقع پر سیرت کمیٹی کے سکریٹری قاری شمس نے بتایا کہ 'میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوس اس بار نہیں نکالا گیا بلکہ کورونا وائرس گائیڈ لائن کی پیروی کرتے ہوئے حضور ﷺ کی شان میں گھروں میں پروگرام کیے گئے'۔