مرادآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کندرکی کے آئی ٹی ایم کالج میں جشن علامہ اقبال منایا گیا۔ اس موقع پر عارف پاشا نے تقریر کرتے ہوئے کہا اردو کسی ایک مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی زبان ہے اردو کو ہر مذہب اور ملت کے لوگ بولتے اور لکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اردو کو فروغ دینے کے لیے اردو مشاعرے اور اردو کے عنوان پر پروگرام منعقد کیا جانا بہت ضروری ہے۔ اتر پردیش میں اردو اکادمی اسکول پر بولتے ہوئے کہا کہ آج اس نئی ٹیکنالوجی کے دور میں تعلیم کے لحاظ سے اردو میڈیم اسکولوں کو ختم کر دیا گیا ہے لہذا اترپردیش میں اردو میڈیم اسکول کھولے جائیں۔