اردو

urdu

ETV Bharat / state

وکاس دوبے کی موت پر کانپور میں جشن - خوشی کا اظہار

اترپردیش کے کانپور میں وکاس دوبے کی انکاؤنٹر میں ہلاکت پر جشن منایا جارہا ہے۔

وکاس دوبے کی موت پر کانپور میں جشن
وکاس دوبے کی موت پر کانپور میں جشن

By

Published : Jul 10, 2020, 6:08 PM IST

وہیں پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔ کانپور کے ہندو مسلم سبھی نے پولیس اہلکاروں کو پھولوں کا ہار پہناکر پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کانپور کے یتیم خانہ چوراہے پر جمعہ کی نماز کے بعد کچھ لوگوں نے چوراہے پر موجود پولیس کے داروغہ اور اہلکاروں کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا اور پولیس انتظامیہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہ لوگ اس بات سے خوش تھے کہ پولیس تصادم میں کانپور کا اتنا بڑا بدمعاش مارا گیا ہے جس کے خوف اور دہشت سے لوگ پریشان تھے ۔

وکاس دوبے کی موت پر کانپور میں جشن

وہیں دوسری طرف چکیری تھانہ علاقہ میں بھی لوگوں نے جشن منایا اور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے یہاں پر بھی پولیس اہلکاروں کو پھول کے ہار پہنائے گئے اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔وکاس دو بے کی موت پر جگہ جگہ خوشی کا اظہار اس بات کی علامت ہے کہ عوام کس قدر وکاس دوبے کے خوف میں جی رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details