نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپیندر سنگھ اور ترجمان اے کے سنگھ کی قیادت میں پارٹی کارکنان کی جانب سے دیئے گئے میمورنڈم لکھا گیا ہے کہ سپر ٹیک ٹوئن ٹاور میں ہوئی بدعنوانی میں اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری صنعت، انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ اور نوئیڈا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیت تمام افسران کی سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے جانچ ہونی چاہیے۔ Twin Tower Corruption
وزیر اعلیٰ کے نام دیے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا کہ سپرٹیک ٹوئن ٹاورز میں بہت زیادہ کرپشن ہوا ہے۔ اس کی SIT تحقیقات ابھی تک ادھوری ہے۔ اس میں کئی بڑے اہم ملزم افسران کو بچایا جا رہا ہے۔ ان افسران کی نگرانی میں سپرٹیک ٹوئن ٹاور تعمیر کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانچ میں جن افسران اور ملازمین پر الزام ثابت ہوا ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ CBI Should be Investigated in Twin Tower Corruption Says AAP