قومی درالحکومت دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے ایک میمورنڈم صدر رام ناتھ کووند کے نام سونپا ہے جس میں کہا ہے کہ ہاتھرس کیس کی تحقیقات 'سی بی آئی کے سیٹنگ جج کی نگرانی میں ہونی چاہیے'۔
ہاتھرس کیس کی سی بی آئی تحقیقات سیٹنگ جج کی نگرانی میں ہونی چاہیے ریاست اترپردیش عام آدمی پارٹی اقلیتی سیل کے صدر شکیل ملک نے غازی آباد ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خط میں کہا کہ اترپردیش کے انچارج اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور ان کی ٹیم پر پولیس سکیورٹی کی موجودگی میں حملہ ہوا۔
غازی آباد کی نائب صدر بھاونا بشٹ نے کہا کہ متاثرہ کنبہ کے لیے اترپردیش میں انصاف حاصل کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی میں اتنی بڑی چوک ریاستی حکومت کی نیت پر بڑا سوال کھڑا کرتی ہے۔
اس واقعے کو انجام دینے والے شخص کی تصویر اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار کے ساتھ پائی گئی، اتنا ہی نہیں وہ آدمی چیف منسٹر انفارمیشن ڈائریکٹر کے ذریعے بھی فالو کیا جاتا ہے، اور اتنے ثبوت کافی ہیں کہ یوگی حکومت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
اقلیتی سیل کی ریاستی نائب صدر حنا خان نے کہا کہ یہ یوگی سرکار کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے 24 کروڑ عوام محفوظ رہیں اقلیتی سیل کی ریاستی نائب صدر حنا خان نے کہا کہ یہ یوگی سرکار کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے 24 کروڑ عوام محفوظ رہیں لیکن یوگی حکومت محافظ کی بجائے ایک بھچک ہوچکی ہے اور ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے۔
عام آدمی پارٹی اقلیتی سیل کے صدر شکیل ملک نے غازی آباد ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا ہے غازی آباد کی نائب صدر بھاونا بشٹ نے کہا کہ متاثرہ کنبہ کے لیے اترپردیش میں انصاف حاصل کرنا ناممکن ہے۔
میمورنڈم میں عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ گڑیا کے کنبے کو وائی زمرے کی سکیورٹی فراہم کی جائے اور اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات سیٹنگ جج کی نگرانی میں ہو اور گڑیا کا معاملہ غیر بی جے پی ریاست بھیجا جائے۔
عام آدمی پارٹی نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے ایک میمورنڈم صدر رام ناتھ کووند کے نام سونپا ہے اس مظاہرے میں ریاستی صدر اقلیتی سیل شکیل ملک ریاستی نائب صدر اقلیتی سیل حنا خان، ریاستی سکریٹری اقلیتی سیل فہیم الدین سیفی، ریاستی نائب صدر یوتھ ونگ ای وی چوہدری، غازی آباد ضلع نائب صدر بھاونا بشٹ، ضلع سکریٹری دلشاد وغیرہ شال تھے۔
غازی آباد میں عام آدمی پارٹی نے میں کہا ہے کہ ہاتھرس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سیٹنگ جج کی نگرانی میں ہونی چاہیے اس کے علاوہ خواتین سکریٹری پرینکا سنگھ گیگن، اقلیتی سیل کے صدر عرفان خان، اقلیتی سیل کے سکریٹری حسام الدین سیفی، بیوپار سیل کے صدر ارون شرم، سی وائی ایس ایس کے ضلع صدر آزاد انصاری، مودی نگر اسمبلی کے سپیکر سچن تیوتی، صاحب آباد قانون ساز اسمبلی کے ترجمان شریندو شرما، کلپنا ورما، سیما شرم، راشد صدیقی، اوم پرکاش ساگر، سنیل راجپوت، دیپک ورما، اکشے آریا، مجیب سیفی اور عام آدمی پارٹی کے دیگر ساتھی موجود تھے۔