وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اَن لاک انتظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی چین کوتوڑنے کے لیے ہر سطح پر احتیاط برتنا ضروری ہے اور تمام مقامات پر سوشل ڈسٹینسنگ پر سختی سے عمل کیا جائے۔
پولیس کی جانب سے مؤثر پٹرولنگ کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے کہ کہیں بھی بھیڑ اکٹھا نہ ہونے پائے۔
انہوں نے کہا کہ قرنطین مرکز اور کیمیونٹی کچن کو جاری رکھا جائے، قرنطین مرکز اور کمیونٹی کچن کو سینیٹائز کرکے رکھا جائے تاکہ ضرورت کے موافق ان کا استعمال کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ مسٹر یوگی نے کہا کہ مزدوروں کو راشن کٹ اور ایک ہزار رویے بھتہ دیا جائے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کووِڈ-19 کی چین توڑنے کے لیے ہر سطح پر مکمل احتیاط برتی جائے انہوں نے کہا تمام انتظامات کی بہ ضابطہ نگرانی کی جائے، انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیویژنل کمشنروں اور ضلع افسران سے ہر دن براہ راست گفتگو کرکے کووِڈ-19 ہسپتالز کے انتظام کو مستحکم بنائے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالز میں مریضوں کو پینے کے لے پانی مہیا کروایا جائے، ایل۔1 کووڈ-19 ہسپتالز میں آکسیجن اور ایل۔2 کٹیگری کے کووِڈ-19 ہسپتالز میں آکسیجن اور وینٹی لیٹر کا لازمی بندوبست ہو۔
وزیراعلیٰ نے سرویلانس سسٹم کو مؤثر بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ آشا ورکر سے مسلسل رابطہ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔