اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں فیشن شو میں برقعہ پہن کر مسلم لڑکیوں کا کیٹ واک - مسلم لڑکیوں کا فیشن شو پر رد عمل

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں شری رام گروپ آف کالج میں منعقدہ تین روزہ فیشن شو پروگرام میں برقعہ پہن کر مسلم لڑکیوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ماڈل کی حیثیت سے کیٹ واک بھی کیا۔ Muslim girls at a fashion show in Muzaffarnagar

Fashion Show in UP
Fashion Show in UP

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 12:13 PM IST

Updated : Nov 27, 2023, 1:09 PM IST

مسلم لڑکیوں کا کیٹ واک

مظفرنگر: ضلع مظفر نگر کے مشہور شری رام گروپ آف کالج میں تین روزہ چل رہے پروگرام فیشن اسپلیش 2023 میں ملک سے ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی فیشن ڈیزائنر کے ساتھ ساتھ ماڈلز نے بھی شرکت کی اور فیشن کے اس پروگرام میں چار چاند لگائے اس فیشن کے پروگرام میں پہلی بار برقعہ پہن کر حجاب میں کیٹ واک کرتی ہوئی مسلم لڑکیاں نظر آئی۔

برقعے میں کیٹ واک کرنے والی لڑکیوں نے بتایا کی فیشن شو کے اس پروگرام میں ایک نئی کریوٹی کی گئی ہے ہم اب سے پہلے شارٹ ڈریس بنا رہے تھے لیکن ہمارا کلچرل مسلم ہے تو ہم نے سوچا کیوں نہ ہم اپنے کلچر کے مطابق ڈریس بنائیں اور مسلم لڑکیوں کے لیے کچھ کریں، یہ کُچھ الگ ہی جائے گا۔ حجاب کو لے کر مسلم لڑکیوں نے کہا کہ فیشن میں بھی برقعہ آسکتا ہے یہ نہیں کہ برقعہ صرف گھر میں ہی پہن سکتی ہے، لڑکیاں فیشن میں بھی آ سکتی ہیں۔

ڈپارٹمنٹ کے کوچ منوج دیمان نے بتایا کی مسلم فیملی میں کہیں نہ کہیں یہ رہتا ہے کہ وہ آگے نہیں آسکتی جبکہ حجاب ان کا اپنا لباس ہے جو ان کے اعتماد کو بہت آگے تک لے کر جاتا ہے، اس پر ہم بھی کچھ کر سکتے ہیں، کافی محنتی لڑکیاں ہیں، کافی دور دراز سے ہمارے یہاں لڑکیاں آرہی ہیں، ہمیں لگا کچھ کرنا چاہیے اور لوگوں کو پیغام دینا ہے کہ فیشن کو مسلم سے نہ ہی جوڑا جائے تو فیشن کو ہم نے حجاب سے لیکر جوڑا ہے۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ: کھادی فیشن شو کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عربیہ، ایران، قطر اور دیگر اسلامی ممالک میں حجاب کو لے کر بہت زیادہ مواقع ہیں یہاں پر حجاب کو لے کر بہت سارے ڈیزائنرز ہوتے ہیں۔ ان کی کال آتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ آپ انہیں بھیجے ہم ان کو موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی میدان میں کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں کرسکتے ہیں۔ چاہے وہ ہندو ہو مسلم ہو سکھ ہو یا عیسائی ہو۔ تعلیم سب کے لئے برابر ہے۔

Last Updated : Nov 27, 2023, 1:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details