سیاسی تجزیہ کار پردیش یشوردن نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ' ہمارے ملک اور آئین کی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کاسٹ اکویشن اور سیاسی اکویشن Caste Acquisition And Political Acquisition بھارتی سیاست کے دو پہیے ہیں۔ اس روایت کو تبدیل کرنے کی سب سے بڑی اور پہلی ذمہداری سیاسی پارٹیوں کی ہے۔
پردیپ یشوردن نے سیاست میں ترقی کے مسئلے کو بے ایمانی قرار دیا۔ انہوں کہاکہ یہاں ترقی کو دو نظریے سے دیکھنا چاہیے۔ ایک حکومتی اعداد و شمار کی نظر سے اور ایک زمینی حقیقت کی نظر سے۔
اگر حکومتی اعداد و شمار کی نظر سے دیکھیں گے تو آپ کو اس قدر ترقی نظر آئے گی کہ امریکہ بھی ہم سے پیچھے نظر آئے گا، لیکن حقیقت اس کے الٹ ہے۔'