سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو دیر رات اترپردیش گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا پہنچے۔ دیر رات تقریباً 11:00 بجے دادری اور تقریباً 11:30 بجے اکھلیش یادو انتخابی مہم کے لیے گریٹر نوئیڈا ویسٹ پہنچے۔اس دوران ہزاروں ہزار کی تعداد میں بھیڑ جمع تھی ۔ جس کے بعد دادری پولیس نے ایس پی صدر، دادری کے امیدوار راج کمار بھاٹی Dadri Candidate Rajkumar Bhati اور آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری RLD President Jayant Choudry سمیت 400 نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
اکھلیش یادو انتخابات کی تشہیر کے لیے دیر رات گریٹر نوئیڈا پہنچے پھر دیر رات نوئیڈا ہوتے ہوئے دہلی چلے گئے تھے۔ ضابطے کے مطابق انتخابی مہم صرف رات 8 بجے تک کی اجازت ہے، لیکن اکھلیش نے 11 بجے کے بعد ہی دادری اسمبلی میں داخلہ لیا۔
اکھلیش یادو 10 سال بعد آج گریٹر نوئڈا پہنچے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں سماج وادی پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے آتش بازی کر کے اپنے صدر کا استقبال کیا۔ دادری 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچےنوئیڈا میں شام 6 بجے اکھلیش یادو کا استقبال ہونا تھا، لیکن رات 12 بجے کے بعد اکھلیش یادو نوئیڈا پہنچے۔