اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft Cases in Noida: مالک کو نشہ آور اشیا پلاکر نوکر نے چوری کی واردات کو انجام دیا - Theft cases in Noida

نوئیڈا کے سن ورلڈ ونالیکا سوسائٹی میں ایک نوکر نے اپنے مالک کو نشہ آور اشیاء پلاکرچوری کے واقعات کو انجام دیا۔ Theft Cases in Noida

مالک کو نشہ آور اشیا پلاکر نوکر نے چوری کی واردات کو انجام دیا
مالک کو نشہ آور اشیا پلاکر نوکر نے چوری کی واردات کو انجام دیا

By

Published : Sep 27, 2022, 10:22 PM IST

نوئیڈا: اترپردیس کے نوئیڈا سیکٹر 107 میں پیر کے روز ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ نوئیڈا کے سن ورلڈ ونالیکا سوسائٹی میں ایک نوکر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے مالک کو نشہ آور اشیاء دیکر بیہوش کردیا، اور لاکھوں کی مالیت لے کر فرار یونے کی تاک میں تھا، تبھی سوسائٹی کے لوگوں دونوں کو شک کے بنیاد پر پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ Cases of theft in Sunworld Vanalika Society, Noida

ویڈیو

جائے وقوع پر پر پہنچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گھر کی تلاشی شروع کی تو گھر کے سبھی افراد بیہوش پائے گئے، پولیس نے سبھی کو فورا قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے اے سی پی آئی رجنیش ورما نے بتایا کہ نوکر ایک فیملی کے ساتھ سن ورلڈ ونالیکا سوسائٹی میں رہتا تھا، اور ان لوگوں کے گھر کا کام کرتا تھا۔ اس واقعے کو انجام دینے کے لیے نوکر نے اپنے ایک ساتھی کو بلایا تھا جو پچھلے ایک ہفتے سے اس گھر میں مقیم تھا۔ مالک نے نوکر سے سوپ بنانے کو کہا تو نوکر نے گھر کے تمام افراد کے لیے سوپ بناکر اس میں نشہ آور اشیاء ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:

رجنیش ورما نے بتایا کہ سوپ پینے کے بعد گھر کے سبھی لوگ بیہوش ہو گئے۔ نوکر اور اس کا ساتھی گھر سے لاکھوں کا سامان لے کر فرار ہونے کی تاک تھے۔ اس دوران سوسایٹی کے لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع کے بعد جانے وقوع پر پر پہنچہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور گھر کی تلاشی شروع کی تو گھر سبھی افراد بیہوش پائے گئے، پولیس سبھی افراد کو فورا قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

فی الحال پولیس ملزمین سے معاملے کی پوچھ گچھ کررہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details