اردو

urdu

ETV Bharat / state

Case Registered Against Women سکیورٹی گارڈ کو تھپڑمارنے والی خاتون پروفیسرکی ضمانت منظور

نوئیڈا کے سیکٹر-121 میں کلیو کاؤنٹی سوسائٹی میں ایک خاتون پروفیسر نے گیٹ پرموجود بیریئرکو ہٹانے میں ایک منٹ کی تاخیر پر سکیورٹی گارڈ کو پانچ تھپڑ رسید کردی تھی لیکن اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خاتون کے خلاف معاملہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سیکورٹی گارڈ کو تھپڑجڑے پرخاتون پروفیسرکوضمانت مل گئی
سیکورٹی گارڈ کو تھپڑجڑے پرخاتون پروفیسرکوضمانت مل گئی

By

Published : Sep 12, 2022, 9:31 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر121 میں ایک سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ مارنے والی خاتون پروفیسر کو آج ضمانت مل گئی ہے۔اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد فیز تھری تھانے نے خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا Case Registered Against Women Who Slapped Security Guard

سیکورٹی گارڈ کو تھپڑجڑے پرخاتون پروفیسرکوضمانت مل گئی
ستاپا داس نام کی خاتون کلیو کاؤنٹی سوسائٹی، سیکٹر-121 میں رہتی ہے۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے ایک کالج میں پروفیسر ہیں۔ وہ صبح 11 بجے کار سے سوسائٹی کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچیں۔ ان کی گاڑی پر لگے اسٹیکر کو سنسر نے ریڈ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے گیٹ پر لگا بیریئر نہیں کھلا گیا۔ باغپت کے رہنے والے سیکورٹی گارڈ سچن نے بیریئر کو کھولنے میں ایک منٹ کی تاخیر کی۔ اس سے ناراض ہو کر مغربی بنگال کی خاتون ستاپا پروفیسر نے پہلے سچن کے ساتھ بد تمیزی کی پھر اسے یکے بعد دیگرے پانچ تھپڑ مارئے۔
سیکورٹی گارڈ کو تھپڑجڑے پرخاتون پروفیسرکوضمانت مل گئی

سیکیورٹی نے اس معاملے کو لے کر تھانے میں شکایت درج کرائی۔اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مختلف صارفین نے خاتون کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ معاملے کو طول پکڑتا دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

بھی پڑھیں:Gyanvapi Case Verdict گیان واپی معاملے میں انجمن مسجد انتظامیہ کمیٹی ہائی کورٹ کا رُخ کرے گی

اے ڈی سی پی سعد میاں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی شکایت پر این سی آر میں ستاپا کے خلاف دفعہ 323 (مارا پیٹنا) اور 504 (امن کو خراب کرنے کی نیت سے توہین) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پھر اسے دفعہ 151 (امن کی خلاف ورزی) کے تحت چالان کیا گیا۔ تاہم ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details