اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورتکا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج - ورتکا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والی بین الاقوامی شوٹر ورتکا سنگھ کے خلاف رام جنم بھومی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ انصاری کے سکیورٹی میں فی الحال کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ورتکا سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Sep 6, 2019, 7:07 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:55 PM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری نے بتایا کہ مسجد کے فریق اقبال انصاری نے رام جنم بھومی تھانے میں بین الاقوامی شوٹر ورتکا سنگھ اور دیگر کے خلاف تحریر دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جانچ کرنے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رام جنم بھومی بابری مسجد کی یومیہ چل رہی سماعت میں بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری نے اپنے وکیل کے ذریعے اس کی اطلاع سپریم کورٹ کو بھی دی تھی۔

تیواری نے بتایا کہ اس پورے واقعہ کے بارے میں سپریم کورٹ کو بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن انصاری کی ابھی بھی کوئی سکیورٹی نہیں بڑھائی گئی ہے جو پرانی سکیورٹی تھی اسی کو برقرار رکھا گیا ہے۔پورے معاملے کی خفیہ محکمے سے جانچ کرانے کے بعد ان کی سکیورٹی کے اضافے کے بارے میں غور کیا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ تین ستمبر کو بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری کی رہائش گاہ پر ایک خاتون نے آکر مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابری مسجد کا مقدمہ واپس لے لو اور پھر بات بڑھنے پر وہ مارپیٹ پر آمادہ ہوگئی انصاری کے مطابق خاتون خود کو بین الاقوامی شوٹر ورتکا سنگھ بتائی تھی

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details