اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pratapgarh Robbery Case پرتاپ گڑھ میں زیورات کی لوٹ، نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج - یوپی میں زیورات لوٹنے کا معاملہ

ضلع پرتاپ گڑھ میں گذشتہ روز ایک تاجر سے زیورات لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ jewellery robbery incident in Pratapgarh

زیورات کی لوٹ کے وقوعہ کی نامعلوم کے خلاف کیس درج
زیورات کی لوٹ کے وقوعہ کی نامعلوم کے خلاف کیس درج

By

Published : May 8, 2023, 12:55 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے 70 کلومیٹر مسافت پر تھانہ مانکپور پولیس نے علاقے کے منّا کا پوروا کے نزدیک اتوار کی تاخیر شام صراف سے ہوئی زیورات کی لوٹ کے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف لوٹ کا کیس درج کیا۔ تھانہ مانکپور ایس ایچ او منیش کمار پانڈے نے آج بتایا کہ سرجوپرساد نشاد کی مانکپور قصبہ میں صراف کی دوکان ہے۔ اتوار کی تاخیر شام تقریبا ساڑھے نو بجے وہ دوکان بندکر بیگ میں زیورات رکھ کر بائک سے گھر جا رہا تھا کہ بائک سوار نقاب پوش بدمعاشوں نے تعاقب کر منّاکا پوروا وارڈ کے نزدیک روک لیا ،اور طمنچہ لگاکر زیورات والا بیگ و 22 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے ۔سرجوپرساد نے بتایا کہ بیگ میں سونے چاندی کے پانچ لاکھ کے زیورات تھے۔ بدمعاش زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سرجوپرساد کی شکایت پر نامعلوم کے خلاف لوٹ کا کیس درج کر تحقیقات کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مہاراشٹر کے اکولا ضلع میں پولیس نے ایک مذہبی تقریب میں سونے کے زیورات چرانے کے الزام میں 10 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ 5 مئی سے سیکڑوں لوگ "شری شیو مہا پورن کتھا" پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں اور پولیس کو مقام پر چوری کی شکایت ملی تھی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھُگے نے مقامی کرائم برانچ کو چوروں کو پکڑنے کی ہدایت دی تھی۔ کرائم برانچ نے جال بچھا کر مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں سے 10 خواتین کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان سے 32 گرام سونے کے زیورات برآمد کئے جن کی مالیت 1.82 لاکھ روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details