نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں صفائی ملازمین اور کاونسلر کے درمیان مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزم ممبران بلدیہ کے سویپر کو چھٹی دینے کی مانگ رہے تھے۔ انکار کرنے پر پانچوں نے مار پیٹ کی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب مقدمہ درج ہونے پر کونسلرز نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس معاملے میں صفائی ملازمین اور بلدیہ کے کونسلروں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کونسلر سمیت بھارتی، توفیق، ہریش راول، سنجے راول، کرشنا کمار میونسپل کونسل کے دفتر پہنچے۔ سبھی کونسلروں نے خاتون صفائی ملازمہ کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کی بات کی۔ الزام ہے کہ میونسپلٹی میں تعینات سپروائزر وجیندر سنگھ نے اتنی لمبی چھٹی دینے سے انکار کر دیا۔ بلدیہ کے ایگزیکٹو آفیسر اور بلدیہ کے چیئرمین سے بات کرنے کو کہا۔ الزام ہے کہ اس پر پانچوں کونسلروں نے غصے میں آکر ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور پھر مار پیٹ کی۔ اسی دوران کسی نے لڑائی کی ویڈیو بنا لی۔
Case Registered Against Councilors صفائی ملازم اور کاونسلرز کی لڑائی ،5 کاونسلرز پر مقدمہ درج - کاونسلر کے درمیان مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا
نوئیڈا کے بلدیہ دادری کے دفتر ملازمین اور کونسلروں کے درمیان گالی گلوچ اور مار پیٹ کے بعد نگر پالیکا دادری بلدیات کے صفائی سپروائزر کی شکایت پر پولیس نے پانچ کونسلروں کے خلاف مارپیٹ اور بدسلوکی کا معاملہ درج کیا ہے۔
صفائی ملازم اور کاونسلروں کی لڑائی ،5 کاونسلروں پر مقدمہ درج
Published : Sep 5, 2023, 1:48 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Thieves Gang Busted In Noida ٹو وہیلر بائیک چوروں کا گروہ گرفتار
لڑائی جھگڑے کے واقعہ کے بعد بلدیہ کے صفائی ملازمین دفتر پہنچ گئے اور کونسلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہڑتال کا بھی انتباہ دیا۔ اس کے بعد تھانے گئے اور پولیس سے شکایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے پانچوں کونسلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔