اردو

urdu

ETV Bharat / state

Case Registered Against Farmers In Noida: دہلی-نوئیڈا سرحد بلاک کرنے پر 662 کسانوں کے خلاف مقدمہ - نوئیڈا میں 662 کسانوں کے خلاف مقدمہ

اتر پردیش کے نوئیڈا میں کوتوالی 20 پولیس نے نوئیڈا دہلی روڈ کو بلاک Delhi-Noida Border Blocking Case کرنے اور پولیس کے ساتھ بدسلوکی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے اعتراف میں 62 معلوم اور 600 نامعلوم کسانوں کے خلاف مقدمہ Case Registered Against Farmers درج کیا ہے۔

Case Registered Against Farmers In Noida: دہلی - نوئیڈا سرحد بلاک کرنے پر 662 کسانوں کے خلاف مقدمہ
Case Registered Against Farmers In Noida: دہلی - نوئیڈا سرحد بلاک کرنے پر 662 کسانوں کے خلاف مقدمہ

By

Published : Dec 21, 2021, 9:22 PM IST

دراصل کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر جمعرات کے روز نوئیڈا-دہلی روڈ کو بلاک Delhi-Noida Border Block کر دیا تھا۔ جس کے باعث تقریباً 5 کلومیٹر طویل جام اور ہزاروں گاڑیاں جام میں پھنس گئی تھیں۔ اس دوران اتھارٹی کے باہر کسانوں کا احتجاج Farmers Protest In Noida جمعہ کو بھی جاری ہے۔ کسانوں نے اتھارٹی کے گیٹ میں تالہ لگا رکھا ہے، کوئی افسر اندر نہیں جا پا رہا۔

Case Registered Against Farmers In Noida: دہلی - نوئیڈا سرحد بلاک کرنے پر 662 کسانوں کے خلاف مقدمہ

سکھبیر خلیفہ سمیت 62 کے خلاف نامزد مقدمہ درج

اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ بھارتیہ کسان پریشد Bhartiya Kisan Parishad کے سرپرست سکھبیر خلیفہ سمیت 62 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان سبھی نے سڑک بلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خلیفہ سکھ ویر Farmer Leader Sukhbir Khalifa کے خلاف کوتوالی 20 میں کئی مقدمات درج ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی سکھبیر خلیفہ اور دیگر کسانوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

وہیں نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority آفس پر مظاہرے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ اتھارٹی کے سامنے مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

سکھبیر خلیفہ کے خلاف اب تک ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ سکھبیر خلیفہ Sukhbir Khalifa کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران اور پولیس ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج کر لیں، وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Noida Farmers Protest: نوئیڈا کے کسانوں کے مطالبات کب تسلیم ہوں گے؟

دراصل نوئیڈا کے کسانوں کا مطالبہ Demand of Noida Farmers ہے کہ کسانوں کی آبادی کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ 64.7 فیصد اضافی معاوضے کے ساتھ 10 فیصد پلاٹ، دیہی علاقوں میں بلڈنگ رولز کی منسوخی، 5 فیصد پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت، آبائی اور غیر آبائی کا امتیاز ختم کرنا اور تمام دیہات کی ہمہ گیر ترقی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details