نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے خلاف اتر پردیش کے نوئیڈا میں 81 گاؤں کے کسانوں کا جاری احتجاج Farmers Protest اب شدت اختیار کر چکا ہے۔ ہزاروں کسان نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر بیٹھے ہیں اور نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ اس دوران نوئیڈا کی خواتین کسان اپنے چولہے کے ساتھ اتھارٹی کے گیٹ پر پہنچی ہیں۔ خواتین نے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر ہی کھانا پکانا شروع کر دیا۔ اس کے علاوہ کسانوں نے راگنی پروگرام بھی منعقد کیا۔
Case Registered Against Farmers: کسانوں کے خلاف پھر مقدمہ درج، خواتین نے اتھارٹی گیٹ پر کھانا پکانا خاتون کسان کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی نے ان کا حق چھین لیا ہے۔ پچھلے 92 دنوں سے نوئیڈا کی خواتین نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود کوئی بھی افسر یا عوامی نمائندہ ان کے مطالبات پر دھیان نہیں دے رہا۔ اس لیے ہم احتجاج جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔
وہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے، احتجاج اسی طرح جاری رہے گا۔ اس سے قبل نوئیڈا سیکٹر-20 اور نوئیڈا سیکٹر-39 میں کسان پریشد کے صدر سکھبیر خلیفہ Farmer Leader Sukhbir Khalifa اور دیگر کسان لیڈروں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ فی الحال پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Farmers Commando Team: نوئیڈا کے کسانوں کا احتجاج جاری، کسان کمانڈو ٹیم تشکیل
کسانوں کے احتجاج Farmers Protest کو 93 دن ہوچکے ہیں لیکن کسانوں کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں میں اتھارٹی اور افسران کے خلاف شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ نوئیڈا کے کسانوں نے پیر کو اتھارٹی کے مین گیٹ پر اپنی بھینسیں باندھی ۔ کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری کے خلاف نعرے لگائے۔ اب چولہے جلا کر کھانا بنایا جا رہا ہے۔