پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی پولیس نے علاقے کے ایک گاوں میں دلت نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں ایک ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 376 تعزیرات ہند اور ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
اس تعلق سے پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ اتوار کی شب ایک 17 سالہ دلت لڑکی گھر میں تنہا سو رہی تھی جبکہ اس کی والدہ رشتہ داری میں گئی تھی ۔