اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت کی ہدایت پر قتل غیرت کا مقدمہ درج

نیلو و پریم چند کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا۔ اسی وجہ سے لائق سنگھ اس کی بیوی ریشما دیوی و بھائی ترجن سنگھ نے دونوں کو مار کر ریل لائن پر پھینک کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی دونوں نے خودکشی کی ہے۔

case of honor killing filled against father in uttar pradesh
عدالت کی ہدایت پر قتل غیرت کا مقدمہ درج

By

Published : Dec 18, 2019, 5:48 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بلرئی علاقے میں گوپال پور گاؤں میں عاشق جوڑے کے قتل کے معاملے میں جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کی ہدایت پر لڑکی کے والدین سمیت دیگر کئی کے خلاف قتل غیرت (آنر کِلنگ) کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ اکدل علاقے کے بگلا بینی گاؤں باشندہ ویریندر سنگھ نے سی جے ایم عدالت میں عرضی داخل کی تھی کہ اس کے 22 سال کے بھانجے پریم چندر کو گاؤں کا ہی لائق سنگھ گذشتہ سات اگست کی رات تقریبا آٹھ بجے گھر سے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

اگلے دن صبح تک پریم چندر کے نہ لوٹنے پر بہن شیوتی نے اسے فون کیا۔ تلاش کرنے کےبعد اس کے بھانجے پریم چند اور لائق سنگھ کی بیٹی نیلو کی لاش ریلوے لائن پر پڑی ملی۔

مسٹر سنگھ نے عدالت میں داخل عرضی میں بتایا کہ گذشتہ نو اگست کو بہن کے اہل خانہ و گاؤں والوں نے بتایا کہ نیلو و پریم چند کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا۔ اسی وجہ سے لائق سنگھ اس کی بیوی ریشما دیوی و بھائی ترجن سنگھ نے دونوں کو مار کر ریل لائن پر پھینک کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی دونوں نے خودکشی کی ہے۔

پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details